حکومت کاروبار آسان بنانے کیلئے اقدامات کررہی ہے، شوکت ترین

December 08, 2021

اسلام آباد( نمائندہ جنگ) مشیر امور خزانہ شوکت ترین نے ترک سرمایہ کاروں کو حکومت کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہاہے کہ حکومت کاروبار کو آسان بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے اور انہیں برابری کا میدان فراہم کریگی،حکومت سرمایہ کاری اور برآمدات کی ترقی پر یقین رکھتی ہے، ترک کوکا کولا کمپنی کے ایک وفد نے نائب صدر کارپوریٹ افیئرز سنان سیم ساہین کی قیادت میں مشیر خزانہ سے ملاقات کی ۔