زرعی ٹیوب ویل ڈیفالٹرز کے کنکشنز منقطع، ٹرانسفارمرز اتار لئے گئے

December 08, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکواحمد یار سب ڈویژن عارفوالہ کا نادہندہ زرعی ٹیوب ویلوں کے خلاف آپریشن۔ نادہندگان کی جانب سے مزاحمت پر پولیس طلب۔ 43لاکھ61ہزارروپے سے زائد رقم عدم ادائیگی پر تین بڑے ڈیفالٹرز کے کنکشنز منقطع کرکے ٹرانسفارمرز اُتارلئے گئے۔ٹیم نے 11کے وی راجہ فدا حسین فیڈر سے منسلک علاقوں میں واجبات ادانہ کرنے والے نادہندہ زرعی ٹیوب ویل صارفین کے خلاف آپریشن کیا۔