پریتی زنٹا اپنے جڑواں بچوں کیساتھ پہلی بار منظرِ عام پر

December 08, 2021

بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے اپنے جڑواں بچوں کے ساتھ پہلی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پریتی زنٹا نے اپنے جڑواں بچوں کے ہمراہ تصویر شیئر کی ہے جس میں اُنہوں نے اپنے ایک بچے کو گود میں لیا ہوا ہے۔


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں پریتی زنٹا بےحد خوش نظر آرہی ہیں جبکہ یہ تصویر ماں اور اولاد کے خوبصورت رشتے کی عکاسی کر رہی ہے۔

پریتی زنٹا نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’برپ کپڑے، ڈائیپرز اور بچے، مجھے یہ سب پسند ہے۔‘

اداکارہ کی پوسٹ پر بالی ووڈ ستاروں کی جانب سے محبت بھرے تبصرے کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پریتی زنٹا کی جانب سے اپنے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تھی جس نے سوشل میڈیا صارفین کو چونکا دیا تھا۔

پریتی زنٹا نے اپنے شوہر جین گڈ اینف کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے انٹرنیٹ صارفین کو بتایا تھا کہ وہ دونوں جڑواں بچوں کے والدین بن گئے ہیں۔