حبا بخاری اور آریز احمد نے منگنی کرلی

December 08, 2021

پاکستان کی خوبرو اُبھرتی اداکارہ حبا بخاری نے اپنے قریبی دوست آریز احمد سے باقاعدہ طور پر منگنی کر لی ہے۔

جیو انٹرٹینمنٹ کے متعدد ڈرامہ سریلز میں اپنی جاندار اداکاری کے جوہر دکھا کر شائقین کے دلوں میں گھر کرنے والی اداکارہ حبا بخاری نے بھی پیا گھر سدھارنے کی جانب پہلا قدم اُٹھا لیا ہے۔

حبا بخاری نے اداکار آریز احمد سے لمبے عرصے تک تعلق میں رہنے کے بعد باقاعدہ طور پر منگنی کر لی ہے۔

آریز احمد کی جانب سے اپنے اس نئے رشتے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے اور حبا بخاری کے ہاتھ کی متعدد تصویریں اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہیں اور ساتھ میں دلچسپ کیپشنز بھی لکھے ہیں۔

آریز احمد کی جانب سے اپنے انسٹا گرام پر اپلوڈ کی گئی پہلی تصویر سے آخر تصویر تک مداحوں کو بتانا تھا کہ ’ہوا کچھ یوں کہ ہاتھوں میںہاتھ لیے، وعدہ کیا اور ایک معجزے کی طرح ملی تم مجھے، محبت معجزہ ہی ہے۔‘


انہوں نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں حبا بخاری سے شادی کرنے کا بھی پوچھا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ جوڑا جَلد ہی شادی کا ارادہ رکھتا ہے۔

دوسری جانب انسٹا پر اپلوڈ کی گئی اپنی منگنی کی چھٹی تصویر پر آریز احمد نے لکھا ہے کہ ’ہمارے رشتے کی شروعات کے لیے بسم اللّٰہ، چلو ہمیں ایک دوسرے کے لیے گھر بننے دو ۔‘