سانحۂ سیالکوٹ کا اصل ذمےدار کون؟

December 08, 2021

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے سوشل میڈیا پر مشہور اسلامی اسکالر جاوید غامدی کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پرجاوید غامدی کے ایک انٹرویو کی ویڈیو وزیراعظم نے شیئر کی جس میں اسلامی اسکالر نے سیالکوٹ میں ہونے والے انسانیت سوز سانحے کے بارے میں تفصیل سے بات کی ہے۔


وزیرِ اعظم کی اس انسٹا پوسٹ کے ذریعے سوشل میڈیا صارفین نے جاوید غامدی کی سانحۂ سیالکوٹ پر تفصیلی گفتگو سن کران کے خیالات سے اتفاق کیا ہے۔

اس کے علاوہ یہ ویڈیو شیئر کرنے پر صارفین نے وزیرِاعظم کی تعریف بھی کی ہے۔