جنید صفدر کی عائشہ سیف کیساتھ نئی تصویریں وائرل

December 08, 2021

پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی اپنی اہلیہ، عائشہ سیف کے ساتھ نئی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

جنید صفدر کے نکاح کے دن سے آج تک اِنہیں مداحوں، فالوورز اور مسلم نون کے ساتھ انسیت رکھنے والوں کی جانب سے خوب توجہ مل رہی ہے۔

مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا ولیمہ رواں ماہ کی 17 تاریخ کو طے پایا ہے جبکہ اس جوڑی کا نکاح لندن میں 22 اگست کو ہو چکا ہے۔


لندن سے تعلیم حاصل کرنے والے جنید صفدر آج کل اپنی شادی کی تقریبات کے سلسلے میں پاکستان میںموجود ہیں۔

دوسری جانب شریف خاندان اس پُر مسرت موقع پر خوب ہلہ گلہ کر رہا ہے، کبھی جنید صفدر کی والدہ مریم نواز تو کبھی اُن کے ماموں حمزہ شہباز کی گانا گاتے ہوئے کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔

گزشتہ دن جنید صفدر اور عائشہ سیف کی شادی کے سلسلے ہی میںرکھی گئی ایک تقریب سے اس جوڑی کی نئی خوبصورت تصویریں وائرل ہو رہی ہیںجن میںاِنہیںپر اعتماد اور خوشگوار موڈ میںایک دوسرے کے ساتھ بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔