سالانہ سرچ 2021: گوگل نے پاکستان میں مقبول ترین سرچز کا اعلان کر دیا

December 08, 2021

گوگل نے پاکستان میں مقبول ترین سرچز کی فہرست جاری کردی ہے، یہ وہ سرچز ہیں جن کے باعث، سنہ 2020ء کے مقابلے میں، سنہ 2021ء کے دوران ٹریفک میں انتہائی بلند پیش رفت نظر آئی۔

اس فہرست میں کھیلوں، موویز، ڈراموں اور انیمیٹیڈ فلموں کی وسیع کیٹیگریز شامل ہیں اور ملک میں گزشتہ برس کے مقابلے میں ایک منفرد اور دلچسپ معلومات فراہم کرتی ہے۔

اس سال، پوری قوم کرکٹ کے جنون میں مبتلا رہی اور یہ کھیل گوگل سرچزکے نتائج پر چھایا رہا۔

سنہ 2021ء کے لیے ٹاپ سرچز میں جنوبی افریقا اور انگلینڈ کے ساتھ پاکستان کی کرکٹ سیریز شامل تھیں جن کے بعد آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ اور پاکستان سپر لیگ چھائے رہے۔

ذیل میں مقبول ترین سرچز دی گئی ہیں:

مقبول ترین سرچز:

1۔ پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقا

2۔ پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز

3۔ پاکستان سپر لیگ

4۔ پاکستان بمقابلہ انگلینڈ

5۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ

6۔ پاکستان بمقابلہ زمبابوے

7۔ بھارت بمقابلہ انگلینڈ

8۔ پاکستان بمقابلہ انگلینڈ

9۔ پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ

10۔ پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا

اس سال کی ٹاپ موویز اور شوز کی فہرست میں اقسام اور اسٹائلز کے اعتبار سے تنوع پایا گیا۔ نیٹ فلیکس کے شو ’اسکوئیڈ گیم‘ نے عالمی سطح پر ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جمائے رکھا۔

ٹاپ موویز اور ٹیلیویژن شوز کی فہرست میں مقبول پاکستانی ڈراما ’خدا اور محبت‘ دوسرے نمبر پر رہا جبکہ ہم ٹی وی کا مزاحیہ ڈراما ’چپکے چپکے‘ نے تیسری پوزیشن حاصل کی جس کے بعد جیو ٹیلیویژن کا ڈراما ’ہر پل‘ اور ’رنگ محل‘تھے۔

مکمل فہرست ذیل میں دی گئی ہے:

مقبول ترین موویز اور ٹی وی:

1۔ اسکوئیڈ گیم

2۔ خدا اور محبت 3

3۔ چپکے چپکے

4۔ رنگ محل

5۔ رادھے

6۔ بگ باس 15

7۔ منی ہیسٹ

8۔ ارطغرل غازی

9۔ بلیک وِیڈو

10۔ ایٹرنلز

11۔ کورلوس عثمان

گوگل کی فہرست میں انتہائی سرچ کیے جانے والے کھلاڑیوں میں تجربہ کار کرکٹر شعیب ملک ٹا پ پر رہے۔

اس سال، کرکٹ چونکہ پاکستان میں انتہائی مقبول کھیل رہا، جارحانہ بلے باز آصف علی اور بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے فخر زمان نے سرچ انجن کی ٹاپ کھلاڑیوں کی فہرست میں دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ دیگر پاکستانی کھلاڑی بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

مقبول ترین کھلاڑیوں کی فہرست درج ذیل ہیں:

مقبول ترین ایتھلیٹس:

1۔ شعیب ملک

2۔ آصف علی

3۔ فخر زمان

4۔ شاہین آفریدی

5۔ حسن علی

6۔ محمد رضوان

7۔ شاداب خان

8۔ عابد علی

9۔ دانش عزیز

10۔ حارث رؤف