پریانتھا کمارا کی والدہ کی جذباتی تصویر وائرل

December 08, 2021

سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کی والدہ کی جذباتی تصویر وائرل ہوگئی۔

سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کی میت اُن کے ملک سری لنکا پہنچائی گئی جہاں اُن کے اہلخانہ نے اُن کی آخری رسومات کی ادائیگی کی۔

اب سوشل میڈیا پر پریانتھا کمارا کی والدہ کی ایک جذباتی تصویر وائرل ہورہی ہے۔

تصویر میں پریانتھا کمارا کی والدہ اپنے بیٹے کے تابوت پر ہاتھ رکھ کر زار و قطار رو رہی ہیں جبکہ اُن کے اہلخانہ اُنہیں سنبھالنے کی کوشش کررہے ہیں۔

یہ جذباتی تصویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی شدید افسردہ ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں سیالکوٹ میں نجی فیکٹری کا سری لنکن منیجر فیکٹری ملازمین کے تشدد سے ہلاک ہوگیا تھا، مشتعل افراد نے لاش کو سڑک پر گھسیٹا اور آگ لگا دی تھی۔

مشتعل افراد کا مبینہ دعویٰ تھا کہ مقتول نے مبینہ طور پر مذہبی جذبات مجروح کیے تھے، مشتعل افراد نے فیکٹری میں توڑ پھوڑ بھی کی۔