کترینہ کو شادی کی مبارکباد دینے والی بین الاقوامی شخصیات کون ہیں؟

December 10, 2021

مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی بین الاقوامی شہرت یافتہ شخصیات کی جانب سے بھی کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی پر خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔

نوبیاہتا بالی ووڈ جوڑےکترینہ کیف اور وکی کوشل نے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد جیسے ہی اپنی تصاویر شیئرکیں تو انہیں اپنے مداحوں اور بالی ووڈ انڈسٹری کی نامور شخصیات کے علاوہ بین الاقوامی شہرت یافتہ شخصیات نے بھی مبارکبادیں دیں۔

کینیڈین کامیڈین لیلی سنگھ نے کترینہ کیف کی شادی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’وہووو! لڑکی کو مبارک ہو‘۔

دوسری جانب برطانیہ سے تعلق رکھنے والے مشہور میزبان و مصنف بیئر گرِلز جنہوں نے حال ہی میں وکی کوشل کے ساتھ کام کیا تھا، انہوں نے وکی کوشل کی پوسٹ پر شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ’بہت حیرت انگیز ‘۔

واضح رہے کہ کترینہ اور وکی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی شادی کی چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایک دوسرے کے لیے محبت بھرے پیغامات شیئر کیےتھے۔