آیوشمان کھرانہ نے رہیتک روشن کو کیسے متاثر کیا؟

December 13, 2021

معروف بھارتی اداکارآیوشمان کھرانہ نے اداکاررہیتک روشن کو بھی اپنا مداح بنا لیا ہے۔

رہیتک روشن نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ساتھی اداکارآیوشمان کھرانہ کی فلم’چندی گڑھ کرے عاشقی‘ میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھانے پر دل کھول کر تعریف کی ہے۔

انہوں نےآیوشمان کھرانہ کے لیےاپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’ آپ ہندوستانی سنیما کے بہترین اداکاروں میں سے ایک ہیں دوست!‘

انہوں نےلکھا کہ’انہیں اس طرح کسی سے متاثر ہوئے کافی عرصہ ہو گیا ہے۔ جب ایسا ہوتا ہے تو انہیں بہت خوشی ہوتی ہے‘۔

انہوں نےآیوشمان کھرانہ کا اس طرح انہیں متاثر کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔

رہیتک روشن نے مزید لکھا کہ’ آپ غیر معمولی ہیں!‘

آخر میں انہوں نےآیوشمان کھرانہ کو مبارکباد دیتے ہوئےایک بڑی جھپی دی۔

رہیتک روشن سے ملنے والے پیار کاآیوشمان کھرانہ نے جواب بھیجھپی سے ہی دیا۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’ بھائی آپ کو بھی ایک بڑی جپھی‘

انہوں نے رہیتک روشن کا شکریہ اداکرتے ہوئے لکھا کہ’ رہیتک کا اُن کے کام کی تعریف کرنا بہت بڑا اعزاز ہے‘۔

واضح رہے کہآیوشمان کھرانہ کی حال ہی میں فلم ’چندی گڑھ کرے عاشقی‘ ریلیز ہوئی ہے جس میں انہوں نے ایک باڈی بلڈر کا کردار ادا کیا ہے۔