سیہون شریف: وزیراعلیٰ کے سینئر پرائیویٹ سیکرٹری کا دورہ

December 19, 2021

سیہون شریف(نامہ نگار) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے سینر پرائیویٹ سیکرٹری محمد سلیم باجاری نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی خصوصی ہدایات پر ان کے حلقے سیہون شریف کی مختلف یوسیز، یوسی آراضی، یوسی بوبک، یوسی جعفرآباد، سیہون کے مرکزی تجارتی ٹائون بھان سعیدآباد کے مختلف علاقوں کا دوراہ کیا جگہ جگہ ان پر پھول نچھاور کیے گئے کارکنان پارٹی ورکرز کی جانب سے بھرپور استقبال کیا گیا وزیر اعلیٰ کے خاص احکامات ہیں کے ان کے حلقے سیہون،سمیت آس پاس کی ہر یوسی تحصیل کے عوام کے جو بھی چھوٹے بڑے مسئلے مسائل ہیں حل کئے جائیں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیر اعلیٰ ھائوس کے دروازے اپنے حلقہ کے عوام کے لیے کھول دیئے ہیں خصوصاً مجھے ہر وقت کہتے ہیں کے جتنا ممکن ہو میرے حلقے سیہون کے عوام کے جو بھی چھوٹے بڑے مسائل ہوں حل کیئے جائیں۔