دادو: مختلف دیہات میں سیکڑوں بچے جلدی بیماری میں مبتلا

December 19, 2021

دادو (نامہ نگار)ضلع دادو کت تتتنی تحصیل جوہی کے علاقے گوٹھ میووخان بھرگڑی،اٹھیں شاخ،گوٹھ ابراہیم لغاری اور دیگر کئی دیہاتوں میں چمڑی کی خطرناک بیماری لیشمنیاسس پھیل گئی جس کے باعث مختلف دیہاتوں میں مجموئی طور پر تیس سے زائد بچے اس بیماری کا شکار ہوچکے ہیں رابطہ کرنے پر ہیلتھ آفیسر محکمہ صحت ڈاکٹر امجد مستوئی نے بتایا کہ یہ لیشمنیاسس جلد کی بیماری ہےجو کہ کاچھو کے کے دیہات میں کچھ بچے اس بیماری کا شکار ہوئے ہیں اطلاع ملتے ہی تجربے کار ماہر ڈاکٹرز کی ٹیمیں متاثرہ دیہات میں بھیجی ہیں ماہر جلد ڈاکٹر نیازجمالی اور دیگر ڈاکٹرزشامل ہیں متاثرہ بچوں کا علاج شروع کردیا گیا ہے۔