ترک اور قطری حکام کا افغانستان کے ایئرپورٹ انتظام سے متعلق بات چیت کیلئے دورہ کابل کا ارادہ

December 20, 2021

ترکی اور قطر کے حکام کا افغانستان کے ایئر پورٹ کے انتظام سے متعلق بات چیت کیلئےکابل کا دورہ کرنے کا ارادہ ہے۔

اس حوالے سے ترک وزیر خارجہ چاوش اولو کا کہنا ہے کہ ترکی اور قطر کے عہدیداران آج رات دوحا میں ملاقات کریں گے، جس کے بعد دونوں ملکوں کے حکام باضابطہ معاہدے پر تبادلہ خیال کیلئےکابل جائیں گے۔

ترکی وزیر خارجہ چاوش اولو نے کہا ہے کہ ترک اور قطری کمپنیوں کے درمیان پانچ افغان ایئرپورٹس کو چلانے کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دیگر اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ کابل کا ممکنہ مشترکہ دورہ بھی زیر بحث ہے۔