طالبان حکومت کے 100 دن، لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کے سو دن، ضیاالدین یوسفزئی

December 26, 2021


نوبیل انعام یافتہ پاکستانی سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی کے والد ضیاالدین یوسفزئی نے افغانستان میں طالبانحکومت کے سو دن کو وہاں لڑکیوں پر پابندی کے 100 دن قرار دے دیا۔

طالبان حکومت کے افغانستان میں 100 دن پر اپنے بیان میں ضیاالدین کہا ہے کہ طالبان حکومت کی جانب سے لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کے سو دن مکمل ہوگئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ایک دن جو لمبی لمبی راتوں کے برابر ہیں۔

ضیا الدین یوسفزئی نے ملالہ یوسف زئی کے ساتھ ٹوئٹر پر تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ افغانستان میں صبح ہونے دو، وہاں روشنی آنے دو۔