پرویز اشرف و دیگر پی پی رہنماؤں کو سکھر لانے والی پرواز ایئرپورٹ پر نہ اترسکی

December 26, 2021


سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف سمیت پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماؤں کو سکھر لانے والی پرواز واپس کراچی چلی گئی۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق کراچی سے سکھر آنے والی پرواز موسم کی خرابی کے باعث ایئرپورٹپر نہ اتر سکی۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق موسم کی خرابی کے پیشِ نظر پرواز کو واپس کراچی روانہ کردیا گیا۔

کراچی سے آنے والی اس پرواز میں سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف سمیت پی پی کے دیگر رہنما سوار تھے۔

پی پی کے تمام سینئر رہنما 27 دسمبر کو لاڑکانہ میں سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو شہید کی برسی میں شرکت کے لیے آرہے تھے۔

تاہم اُن کی پرواز سکھر سے اب واپس کراچی پہنچ گئی ہے۔