انڈر 19 ایشیا کپ کووڈ 19 کا شکار

December 28, 2021

بشکریہ اے سی سی ٹوئٹر

دبئی میں جاری انڈر 19 ایشیا کپ عالمی وباء کورونا وائرس کا شکار ہوگیا ہے۔

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی)کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش اور سری لنکا کی انڈر 19 ٹیموں کا میچ ختم کردیا گیا ہے۔

اے سی سی کا مزید کہنا تھا کہ میچ کو دو آفیشلز کے کووڈ ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے ختم کیا گیا ہے۔

ایشین کرکٹ کونسل کا یہ بھی کہنا ہے کہ بنگلہ دیشی اننگز کے 32 اوورز بعد کووڈ کی وجہ سے میچ ختم کیا گیا،بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان جاری میچ کے 33 اوور میں کووڈ رزلٹ کی اطلاع ملی تھی۔

اس حوالے سے اے سی سی نے کہا کہ میچ سے وابستہ تمام افراد کے کووڈ ٹیسٹ ہوں گے۔