بلّی کی پیزا مانگتے ہوئے ویڈیو وائرل

January 02, 2022

بلّی کی پیزا مانگتے ہوئے ویڈیو وائرل، فوٹو انسٹاگرام

ایک چھوٹی سی بلّی کی انٹرنیٹ پر دلچسپ انداز میں کھانے کے لیے پیزا مانگتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

بلّیاں ہوں یا کوئی بھی اور پالتو جانور ہو، تقریباً سب ہی پالتو جانور ہمیشہ اس تجسس میں رہتے ہیں کہ انسان جو بھی کھاتے یاپیتے ہیں اس کا ذائقہ کیسا ہے۔

اسی حوالے سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ ایک چھوٹی سی معصوم سی بلّی پیزا کھانے کے لیے مانگ رہی ہے۔

اس ویڈیو کا آغاز بلّی کے دلچسپ انداز میں کھانے کے لیے پیزا مانگتے ہوئے ہوتا ہے جو کہ ویڈیو میں ایک شخص نے کھانے کے لیے ہاتھ میں تھاما ہوا ہے۔

بلّی پورے زور و شور سے اپنی پچھلی ٹانگوں پر بیٹھ کر اور اپنے پنجوں کو بار بار اوپر اُٹھاتی ہے اور وہ پیزا سلائس کھانے کے لیے مانگتی ہے جوکہ ویڈیو میں موجود شخص نے اپنے ہاتھ میں پکڑا ہوا ہے۔

کیٹس آف انسٹاگرام کے آفیشل پیج نے ویڈیو کو شیئرکرتے ہوئے کیپشن میںبلّی کی جانب سے لکھا کہ’ہیلو سب! تمام نئے فالوورز کا شکریہ!‘

کیپشن میں مزید لکھا گیا ہے کہ’بلّی نے سوچا کہ وہ یہ وقت اپنے آپ کو تمام نئے لوگوں سے متعارف کروانے کے لیے نکالے گی!‘

بلّی کا نئے فالوورز سے تعارف کرواتے ہوئے لکھا گیا کہ’اس بلّی کا نام واڈس ورتھ عرف ویڈی ہے، اسے یہ پیزا پسند ہےاور اس کے تین بہن بھائی جیکس، کٹلر اور مسٹری ہیں!‘

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے، اب تک اس پوسٹ کو 16 لاکھ 69 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔