کراچی میں آج شام گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

January 04, 2022


کراچی میں آج شام یا رات سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جس کے بعد موسم مزید ٹھنڈا ہوجائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کہیں معتدل اور کہیں تیز بارش بھی ہوسکتی ہے، بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے 7 جنوری تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب لاہور اور قصور سمیت گردونواح میں ہلکی بارش ہوئی جس سے موسم سرد ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔