نیو کراچی قبرستان سے 7 سالہ بچے کی لاش برآمد

January 05, 2022

کراچی کے علاقے نیو کراچی میں قبرستان سے ملنے والی بچے کی لاش کے معاملے میں مزید پیش رفت سامنے آئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شبہ ہے بچے کو قتل کیا گیا، شناخت 7 سالہ رحمان کے نام سے ہوئی ہے، بچے کی گمشدگی کا مقدمہ نیو کراچی تھانے میں درج ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کی لاش قبرستان سے ملی، جسے ورثا نے شناخت کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچے سے زیادتی کا ثبوت نہیں ملا، پوسٹ مارٹم کے بعد صورت حال مزید واضح ہوگی۔