بیرون ملک سے کراچی آنے والے 21 مسافروں میں کورونا کی تصدیق

January 06, 2022

بیرون ملک سے کراچی آنے والے 21 مسافروں کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت نکلے ہیں جس کے بعد ایئرپورٹ پر مانیٹرنگ مزید سخت کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے پاکستان آنے والے 18 مسافرں جبکہ برطانیہ سے وطن واپس آنے والے 3 مسافروں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔


ذرائع کے مطابق ریپیڈ انٹیجن ٹیسٹ کے ذریعے ان مسافروں کی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

ان میں سے 10 کورونا مثبت مسافروں کو کورنگی قرنطینہ اور 10مسافروں کو قطر اسپتال بھیج دیا گیا ہے جبکہ ایک مسافر کو مقامی ہوٹل میں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ اور وزیر صحت سندھ نے ایئرپورٹ پر مانیٹرنگ مزید سخت کرنے کا حکم دے دیا۔