قازقستان: حکومت مخالف مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 164 ہوگئی

January 09, 2022

فوٹو: فائل

وسطی ایشیائی ریاست قازقستان میں حکومت مخالف مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 164 ہوگئی۔

الماتے سے مقامی میڈیا نے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔

مقامی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ قازقستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر گزشتہ ہفتے مظاہرے شروع ہوئے تھے۔

دوسری جانب خبر ایجنسی نے بتایا کہ مظاہروں میں ملوث 5 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ قازقستان میں مظاہروں کے دوران 18 سیکیورٹی اہلکار اور 26 مظاہرین ہلاک ہوئے تھے۔