اسپورٹس راؤنڈ اپ

January 11, 2022

سندھ سیپاک ٹاکرا ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام قائد اعظم ڈے سیپاک ٹاکرا چیمپئن شپ کے مینز فائنل میں سندھ اورنج نے سندھ گرین کوشکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی جبکہ ویمینز ایونٹ میں سندھ گرین نے سندھ وائٹس کو مات دی۔ ڈاکٹر محمد عارف نے انعامات تقسیم کئے۔ بے نظیر بھٹو شہید ساؤتھ کپ گرلز باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا ٹائٹل آرام باغ باسکٹ بال کلب نے جیت لیا،شاہدہ پروین کیانی نے انعامات تقسیم کئے۔

ایس ایس بی ملاکھڑا مقابلے منعقد کئےگئے۔ مہمان خصوصی سیکرٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ آفئیرز اختر عنایت بھرگڑی نے انعامات تقسیم کیے ملاکھڑا کے مقابلوں میں پورے سندھ کے50 سے زائد پہلوانوں نے حصہ لیا۔پوائنٹ کراچی کرکٹ اکیڈمی کے سرپرست کامران ٹیسوری نے کہا کہ رواں ماہ پوائنٹ کراچی کرکٹ اکیڈمی سجاس کے ساتھ مل کر ملیر یکجہتی کرکٹ کپ کا انعقاد کرے گی۔

صحت مند معاشرے کے لیے کھیلوں کا زیادہ سے زیادہ انعقاد ضروری ہے یہ بات قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے جوناگڑھ منشی میمن جماعت کی جانب سے کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کے موقع پر کہی۔

صدرِ تقریب حاجی اشرف نے میمن جماعت کو اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ، ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر ایاز منشی ، اصغر عظیم نے بھی خطاب کیا،فائنل میں سید بادشاہ نے قاضی کنگ کو ہرا دیا۔ شہدائے سندھ پولیس فیسٹیول کرکٹ میچ سے عرفان بہادر ملک مرتضی تبسم ڈاکٹر عمران خان حاجی اشرف رحمت اللہ شیخ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زندہ قوموں کی نشانی ہوتی ہے کہ وہ اپنے شہداء کو یاد کریں سندھ پولیس ٹیم کے منیجر وسیم الدین کی جانب سے عرفان بہادر ملک مرتضیٰ تبسم ڈاکٹر عمران خان رحمت اللہ شیخ حاجی اشرف ایاز منشی انیس الرحمن اور ایم نسیم کو یادگاری شیلڈز دی ، معروف سیاسی , سماجی شخصيت اور گرینڈ ماسٹر شی ہان فیصل محمود نے مارچ میں ایم ایم اے کیوکیشن چمپین شپ کا کراچی میں انعقاد کرنے کا اعلان کیا، ان خیالات کا اظہار پاکستان کیوکشن ارگنائزیشن اختر کالونی میں کیا ،تقریب سے میزبان راجہ عامر ،جمیل چانڈیو ,شی ہان دوست محمد , کامران زاہد خان, سید ایم ناصر حسین, ماسٹر سلیم نے بھی خطاب کیا ۔ تقریب میں کراٹے کاز کوپروموٹ کر کے کلر بیلٹس دی گئی۔

اے او کلب کی تشکیل نو

اے او کرکٹ کلب اور ڈاکٹر محمد علی شاہ کرکٹ کلب کی تشکیل نو کردگئی ہے۔ اے او سی سی کے صدر ڈاکٹر عمران علی شاہ نے کہا دونوں کلبوں کو دوبارہ فعال کیا جاے۔ ہم نے کلبوں کی تشکیل کئلئے پی سی بی کے قواعد و ضوابط کی تمام کارروائی مکمل کرلی ہے