جی پی ایس کی غلطی نے ٹرک کو 350 فُٹ کی بلندی پر پھنسادیا

January 11, 2022

نامعلوم راستوں کا نقشہ جاننے کے لیے استعمال ہونے والے گلوبل پوزیشننگ سسٹم (جی پی ایس) کی غلطی نے انسانی جانوںکو خطرے میں ڈال دیا۔

ٹیکنالوجی کے بڑھنے کے ساتھ موبائل اور اس میں موجود سروسز پر انسان اچھا خاصہ منحصر کرنے لگ گیا ہے جبکہ یہ موبائل ایپلیکیشنز کبھی کبھار نقصان کا سبب بھی بن جاتی ہیں۔

ایسی ہی ا یک ڈراؤنی مثال چین سے او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر وائرل ہے جس میں ایک بھاری بھر کم ٹرک جی پی ایس کے غلط راستہ بتانے کے نتیجے میں 350 فُٹ اونچائی پر لٹک گیا۔

وائرل ہونے والی یہ ویڈیو سال کے آغاز کے دنوں میں چین کے شہر ’شانسی کی چنگیزی‘ کی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک دیو ہیکل حجم کا بھاری بھرکم ٹرک ایک اونچی پہاڑی کی تنگ سڑک پر خوفناک طریقے سے پھنسا ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ٹرک کو ریسکیو ٹیم کی جانب سے تین بڑے ٹرکوں کی مدد سے پیچھے کی جانب دھکیل کر واپس سڑک پر لایا گیا۔

دوسری جانب ٹرک کے ڈرائیور مسٹر وُو کا کہنا ہے کہ وہ جی پی ایس کے بتائے گئے راستے کے مطابق ڈرائیونگ کر رہے تھے کہ ٹرک ایک تنگ سڑک پر آ گیا، اس دوران ایک ٹائر کے پھسلنے کے سبب یہ خوفناک صورتحال پیش آئی۔