سعودی عرب: اونٹوں کا پہلا لگژری ہوٹل کُھل گیا

January 12, 2022

اونٹوں کا پہلا لگژری ہوٹل کُھل

سعودی عرب میں اونٹوں کے لیے پہلا ’اوپن ائیر لگژری‘ ہوٹل کُھل گیا جس نے سب کی توجہ اپنی جانب مرکوز کرلی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے صحرا میں اونٹوں کے لیے پہلا ’اوپن ائیر لگژری‘ ہوٹل کھولا گیا ہے جس میں کورونا وائرس کی تمام احتیاطی تدابیر کا خصوصی طور پر خیال رکھا جارہا ہے۔

اونٹوں کے لیے تیار کیے گئے اس لگژری ہوٹل کا ایک رات کا کرایہ تقریباََ 400 ریال یا 100 ڈالر سے زائد ہے، اس کرائے میں اونٹوں کی ٹرمنگ، اُن کی دُھلائی اور گرم گرم دودھ سے تواضح سب شامل ہیں۔

اس کے علاوہ موسم سرما میں ہوٹل میں اونٹوں کے لیےگرم انکلوژرز بنائے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ یہ لگژری ہوٹل اُن اونٹوں کے لیے بنایا گیا ہے جو سعودی عرب کے شاہ عبدالعزیز فیسٹول میں حصہ لیتے ہیں جہاں اونٹوں کا مقابلۂ حُسن ہوتا ہے۔

اس مقابلۂ حُسن کی مجموعی انعامی رقم 66.6 ملین ڈالرز ہے۔