ڈیپارٹمنٹ آف پبلک ہیلتھ نے بیٹی وائٹ کی موت کی اصل وجہ بتادی

January 12, 2022

ڈیپارٹمنٹ آف پبلک ہیلتھ نے بیٹی وائٹ کی موت کی اصل وجہ بتادی

امریکی ٹی وی ٹاک شو کی معروف میزبان بیٹی وائٹ کا ’ڈیتھ سرٹیفیکیٹ‘ جاری کردیا گیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، لاس اینجلس کاؤنٹی ڈیپارٹمنٹ آف پبلک ہیلتھ نے بیٹی وائٹ کا’ڈیتھ سرٹیفیکیٹ‘ جاری کردیا ہے۔

رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ جزوی طور پر ترمیم شدہ سرٹیفکیٹ میں وائٹ کی موت کی وجہ ’سریبرو واسکیولر انسِڈینٹ‘ کے طور پر بیان کیا گیا ہےجوکہ فالج کے لیے استعمال کی جانے والی ایک طبی اصطلاح ہے۔

فالجکا اٹیک انسان کو دماغ میں خون کے بہاؤ میں کمی، خون کے جمنے یا خون کی نالیوں کے پھٹنے کی وجہ سے ہوتاہے۔

رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ لاس اینجلس کاؤنٹی ڈپارٹمنٹ آف پبلک ہیلتھ کی طرف سے جاری کردہ دستاویز کے مطابق، فالج کا اٹیک بیٹی وائٹ کو موت سے چھ دن پہلے ہوا تھا‘۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے بیٹی وائٹ کے ایک قریبی دوست نے بھی اس حوالے سے بیان دیا تھا کہ ’وائٹ اپنے گھر میں سوتے ہوئے انتقال کرگئی تھیں، لوگ یہ قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ اُن کی موت کا سبب تین دن پہلے لگنےوالا بوسٹر شاٹ ہے لیکن اس بات میں کوئی سچائی نہیں ہے‘۔

وائٹ کے دوست نے بیان میں مزید کہا تھا کہ’اُن کا انتقال قدرتی وجوہات کی بنا پر ہوا، اُن کی موت پر سیاست نہیں کی جانی چاہیےاور نہ ہی اُنہوں نےایسی زندگی گزاری‘۔

تاہم، اُنہوں نے بیٹی وائٹ کی موت کی وجہ کے بارے میں کوئی واضح بات نہیں کی تھی۔

خیال رہے کہ چھ دہائیوں تک ٹیلی وژن اسکرین پر’گولڈن گرل‘ کے نام سے راج کرنے والی بیٹی وائٹ کےانتقال کی خبر سنتے ہی یہ قیاس آرائیاں ہونا شروع ہوگئی تھیں کہ اُن کی موت کا سبب کورونا کا بوسٹر شاٹ ہے۔