اٹلی میں انسان کی پھیلی ہوئی ٹانگوں اور بازوؤں سے مشابہ قصبہ

January 13, 2022

اٹلی کے ایک چھوٹے سے قصبے چینٹوریپے کو فضا سے دیکھنے میں اس کی شکل بالکل کسی انسان کے ٹانگیں اور بازو پھیلائے ہوئے عکس جیسی نظر آتی ہے۔

واضح رہے کہچینٹوریپے جزیرہ سسلی کے پہاڑ پر پھیلا ہوا ہے۔ اسے سسلی کی بالکونی کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔

یہ ماؤنٹ ایٹنا کے گردونواح میں حیران کن نظاروں پر مبنی قصبہ ہے، لیکن بہت کم لوگوں کو معلوم ہے کہ فضا سے دیکھنے میں یہ قصبہ نہایت دلکش منظر پیش کرتا ہے۔

حال ہی میں ایک 32 سالہ مقامی فوٹو گرافر پیو آندرے پیری نے ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے اس قصبے کی منفرد شکل کو آسمان کی بلندی سے اپنے کیمرے میں محفوظ کیا۔

دراصل آندرے نے جب اپنے قصبے کو گوگل میپ پر دیکھا تو اسے اسکی غیر معمولی شکل نے متاثر کیا۔

جس پر اس نے فیصلہ کیا کہ وہ اس کی تصاویر فضا سے بنائے گا۔ بعد ازاں اس نے اسے اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کیا جو فوری طور پر وائرل ہوگئی۔

اگر اسے سیدھے زاویے سے دیکھا جائے تو یہ قصبہ کسی انسان کی ٹانگیں اور پھیلے ہوئے بازوؤں جیسا نظر آتا ہے۔