حکومت ذمے داریاں پوری نہیں کررہی، بوجھ عدالتوں پر پڑ رہا ہے، چیف جسٹس

January 13, 2022

چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ حکومت ذمے داریاں پوری نہیں کر رہی، بوجھ عدالتوں پر پڑ رہا ہے۔

سپریم کورٹ میں سابق جج جسٹس شبر رضا رضوی کی کتاب کی تقریب کی رونمائی ہوئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ذمہ داریاں پوری نہ کرنے کے باعث عدالتوں پر بوجھ پڑ رہا ہے، لوگوں کے بنیادی حقوق سلب ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت وہ چھوٹے اور عام کام نہیں کر رہی ہے جو حکومت کو کرنے چاہئیں۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عوام مشکل حالات اور مسائل کا سامنا کر رہے ہیں، آئین کے بینیفشری عوام ہيں، بطور چیف جسٹس ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ آئین کی عملداری کروائیں۔

اس تقریب سے سابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ اپنے دھڑے کے ساتھ کھڑے ہونے کی روایت سے میرٹ کا قتل ہوتا ہے۔