بم دھماکے میں ملوث عناصر کی نشاندہی کرکے سزاء دی جائے‘ جمعیت ن

January 14, 2022

کوئٹہ (آن لائن )جمعیت نظریاتی مرکزی سیکرٹری حاجی سیدعبدالستارشاہ چشتی نے کہاہے کہ جمعیت نظریاتی فدائیوں اورغازیوں کی جماعت ہےبم دھماکے ہمیں اپنے موقف سے دستبردار نہیں کراسکتے ہمارے شہداء اورزخمی لاوارث نہیں اگر بم دھماکے میں ملوث عناصر گرفتارنہ ہوئے ہم حساب لینگےان خیالا ت کااظہارانہوںنے سی ایم ایچ میں سائنس کالج دھماکے کے زخمیوں محمدادریس حجت اللہ اورمحمدفاروق کی عیادت کرتے ہوئے کیاانہوںنے کہاکہ ہمارے صبر کاپیمانہ لبریز ہوچکاہے حکومت غافل اورانتظامیہ ناکام ہے اداروں اور سی سی ٹی وی کیمروں کے باوجود بم دھماکے میں ملوث عناصر کی تاحال نشاندہی نہ ہونا افسوسناک ہے۔