بچے سےزیادتی، ملزم کی درخواست ضمانت خارج

January 14, 2022

پشاور(نیوز رپورٹر)پشاور کی چائلڈپروٹیکشن کورٹ نے بچے سے زیادتی کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم رفیع اللہ کی درخواست ضمانت خارج کرکے ملزم کو جیل میں بندھ رکھنے کے احکامات جاری کردیئے ۔ استغاثہ کے مطابق گرفتار ملزم پر الزام ہے کہ اس نے تھانہ فقیرآباد کی حدود میں طفل مسمی (ر) کے ساتھ بدفعلی کی، جس پر پولیس نے ملزم کے خلاف دفعہ 377 B کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے اپنی گرفتاری کے خلاف چائلڈپروٹیکشن کورٹ میں درخواست ضمانت دائر رکھ کھی تھی، تاہم ابتدائی دلائل سننے کے بعد عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کرکے ملزم کو جیل میں بندھ رکھنے کے احکامات جاری کردیئے ۔