پنجاب میں آج بھی شدید دھند، موٹرویز بند

January 14, 2022


پنجاب کے میدانی علاقوں میں آج بھی شدید دھند ہے، موٹر وے ایم ٹو کوٹ مومن سے بھیرہ تک اور ایم تھری فیض پور انٹرچینج درکھانہ ٹول پلازہ تک بند کردی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق موٹر وے ایم فور عبدالحکیم سے پنڈی بھٹیاں اور ایم فائیو شیر شاہ سے رحیم یار خان تک بند ہے۔

شدید دھند کے باعث قومی شاہراہ پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔

دوسری جانب لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل ہے، نجی ایئرلائنز کی دبئی، ابوظبی اور کراچی سے آنے والی پروازیں اسلام آباد بھیج دی گئیں۔