اسٹاک مارکیٹ میں آج سرمایہ کاری کا ملا جلا دن

January 14, 2022

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج سرمایہ کاری کا ملا جلا دن رہا۔

100 انڈیکس اعشاریہ 25 پوائنٹس اضافے سے 45 ہزار 753 پربند ہوا ہے جبکہ کاروباری دن میں انڈیکس 254 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

حصص بازار میں آج 23 کروڑ 99 لاکھ شیئرز کا کاروبار 6 ارب 9 کروڑ روپے میں ہوا۔

پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 14 ارب روپے بڑھی ہے، جو کاروبار کے اختتام پر 7 ہزار 846 ارب روپے ہے۔