اغواء برائے تاوان میں ملوث ملزم ارشد لنگڑا دو ساتھیوں سمیت گرفتار

January 15, 2022

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)ریس کورس پولیس نے شہری کو تاوان کی خاطر اغواءکرنے میں ملوث ملزم ارشد لنگڑا کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے مغوی کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔ ارشد اور اس کے دو ساتھیوں حسنین اور آصف نےاکبر علی کو گھر کام کیلئے بلایا، تشدد کیا اور ویڈیوز بنا کر بلیک میل کر کے لاکھوں روپے لینے کے بعد تاوان کیلئے اغواکیا۔ ارشد لنگڑا راولپنڈی کے علاوہ اٹک، اسلام آباد میں دہشتگردی، قتل، اقدام قتل، ڈکیتی،رابری، زیادتی، ناجائز اسلحہ ، منشیات جیسے درجنوں مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔