الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تقریب میں سلائی مشینیں، ویل چیئرز، اسناد ، بلاسود قرضے تقسیم

January 15, 2022

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر ) الخدمت فاؤنڈیشن اسلام آباد کے زیر اہتمام تقریب میں سلائی مشینیں، ویل چیئرز، اسناد اور بلاسود قرضے تقسیم کیے گئے۔ تقریب میں مہمان خصوصی سابق ایم این اے میاں محمد اسلم، ظفر بختاوری، صدر الخدمت فاؤنڈیشن اسلام آباد حامد اطہر ملک،سیکرٹری جنرل محمد الطاف شیر، کاشف چوہدری،فرزانہ کوثر، رانا محمد اکرم، چوہدری افضل، ملک کریم اور نجیب عباسی سمیت آرفن بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔حامد اطہر ملک،میاں اسلم،کاشف چوہدری، محمد الطاف شیر اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔