انسانیت کے درمیان انتشار کا سبب دوغلا پن ہے‘ مولاناشیرانی

January 15, 2022

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی قائد مولانا محمد خان شیرانی نے کہاہے کہ دین انسانیت کے درمیان وحدت کے رشتوں کو اجاگر کرنے پر زور دیتاہے انسانیت کے درمیان انتشار کا سبب دوغلا پن ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد میں دینی مبلغ مولانا طارق جمیل کے گھر پر ان سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ توحید اسلام کی بنیاد ہے اور توحید کا مطلب خدا کی یگانگت پر ایمان لانے کے ساتھ ساتھ خود انسان کے اندر اور باہر کی یکسوئی بھی ہے موجودہ حالات میں تمام دینی سکالرز اور رہنماں کا فریضہ بنتاہے کہ وہ معاشرے میں منافقت کے رویوں کی سدباب کیلئے کوشش کریں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ اسلام تمام انسانیت کی خیر وفلاح کا داعی ہے اور صرف اسی جذبے کے تحت ہی انسانیت کو تفرقہ اور انتشار سے نکال کر ان کے درمیان جوڑ پیدا کیا جاسکتاہے اس موقع پر مولانا طارق جمیل نے مولانا محمد خان شیرانی کے اعزاز میںظہرانہ بھی دیا ۔