قومی سلامتی پالیسی میں پارلیمنٹ کو نظرانداز کرنا آمریت ہے‘ حافظ حمداللہ

January 15, 2022

کوئٹہ ( آئی این پی ) پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے قومی سلامتی پالیسی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پہلی قومی سلامتی پالیسی بننا قومی ریاستی تقاضاہے البتہ قومی سلامتی جیسے اہم مسئلہ پر پارلیمنٹ کو جان بوجھ کر لاعلم اور بے خبر رکھا گیا ہے جو جمہوریت نہیں بلکہ آمریت کی عکاس ہےانہوں نے کہا کہ ایوان بالا اور ایوان زیریںسے قومی سلامتی پالیسی بنتی ہے،پارلیمنٹ کو نظرانداز کرکے پالیسی بنانا ایوانوں کی توہین نہیں ہے کیاآخرکیوں ارکان پارلیمنٹ پراعتمادنہیں کیاگیایاان میں اہلیت نہیں ہے حالانکہ جن جماعتوںنے ملک کو آئین دیا وہ بھی پارلیمنٹ میں موجود ہیں۔