واسا کیلئے جدید مشینری، 1ارب 59 کروڑ 12لاکھ روپے منظور

January 15, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) واسا ملتان کو مشینری فراہم کرنے کے لیے 1 ارب 59کروڑ 12لاکھ روپے کی منظوری، منظوری گزشتہ روز پراونشل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے چیئرمین پی اینڈ ڈی کی صدارت میں ہونے والے 53ویں اجلاس میں دی گئی اجلاس میں منیجنگ ڈائریکٹر واساشہزاد منیر،ڈپٹی ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی واسا ملتان محمد ندیم نے خصوصی طور پر شرکت کی جاپان کی طرف سے واسا ملتان کو یہ مشینری گرانٹ ان ایڈ کی صورت میں فراہم کی جا رہی ہے واسا ملتان اور جاپانی کمپنی جائیکا کے درمیان باقاعدہ ایم او یو پر دستخط بھی کیے جا چکے ہیں ۔جدید مشینری میں سکر، فلشر، کرین، کلینگ مشین ،ڈمپنگ ٹرک، ڈی واٹرنگ پمپ، پک اپ ٹرک، لفٹر سمیت دیگر مشینیں شامل ہیں ۔