ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جنرل بس سٹینڈ پر احساس دستر خوان قائم

January 15, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) احساس بازار کے بعد جنرل بس سٹینڈ پر احساس دستر خواں قائم کر دیا گیا، ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے احساس دستر خوان کا افتتاح کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ضلعی حکام کے ہمراہ احساس دستر خوان سے کھانا بھی کھایا اور شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کے وڑن کے تحت عام آدمی کا احساس کرتے ہوئے دستر خوان قائم کیا ہے کسی بھی طبقے سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین شہری دوپہر 2 سے 4 بجے شام تک بلامعاوضہ کھانا کھاسکتے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نجی سیکٹر کے تعاون سے احساس دستر خواں قائم کیا ہے عوام کا احساس کرتے ہوئے دستر خوان کا دائرہ کار مزید بڑھایا جائے گا جنرل بس سٹینڈ پر آنیوالے مسافر بھی مفت دستر خوان سے مفید ہوسکیں گے۔احساس دستر خواں میں بیٹھنے کی باعزت جگہ اور سکیورٹی کا موثر انتظام کیا گیا ہے۔