مختلف الزامات میں دو درجن سے زائد ملزمان گرفتار، مقدمات درج

January 15, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر) 18افرادکوگرفتارکرکے مقدمات درج کرلئے گئے۔تفصیل کے مطابق منشیات فروشی کے الزام میں مظفرآبادپولیس نے ملزم مزمل اآفتاب سے5لیٹرشراب،قطب پورپولیس نے ملزم مبشرسے20لیٹرشراب،ممتازآبادپولیس نے ملزم زبیر سے 18 لیٹرشراب،ملزم لیاقت علی سے15لیٹر شراب،ملزم امتیاز سے1880گرام چرس،کوتوالی پولیس نے ملزم انیل سے10لیٹرشراب،سیتل ماڑی پولیس نے ملزم غلام یسین سے500گرام چرس، ملزم یسین سے 500گرام چرس ،لوہاری گیٹ پولیس نے ملزم نعیم سے10لیٹرشراب،مخدوم رشید پولیس نے ملزم طارق سے10لیٹر،ملزم مجاہد سے 10لیٹر،ملزم یوسف سے10لیٹر،بدھلہ سنت پولیس نے ملزم قربان علی سے20لیٹرشراب،50لیٹرلہن،ملزم اکرام خان سے 10 لیٹر شراب، 50 لیٹرلہن برآمد کرلیاجبکہ ناجائز اسلحہ کے الزام میں کپ پولیس نے ملزم مرشدسے پسٹل دوگولیاں،ملزم سنی سے پسٹل دوگولیاں،دولت گیٹ پولیس نے ملزم عرفان سے دس گولیاں پسٹل، صدرپولیس نے ملزم حمزہ سے پسٹل دوگولیاں برآمد کرلی۔ ٹیلی گراف ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج۔ضلع کچہری عدالت میں جعلی ضمانت نامہ اوررجسٹری پیش کرنے کے الزام میں پولیس نے پانچ افرادکےخلاف مقدمات درج کر لئے۔پولیس نے امانت میں خیانت کرنے کے الزام میں پانچ افرادکے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔ انچارج پٹرولنگ پولیس چوکی شیرشاہ میاں عرفان اورشفٹ انچارج اسسٹنٹ سب انسپکٹر جاوید اقبال عاربی نے ٹیم کے منشیات فروش محمد عارف سکنہ بستی خداداد سے60 لٹر شراب برآمدکر لی،بوگس چیک دینے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج۔پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں دوافرادکے خلاف مقدمات درج۔گلزیب کالونی سے ملزم اسد اشرف کوحقہ شیشہ پیتے ہوئے حراست میں لے لیا گیا۔