گاڑی خانہ ‘کھانے پینے کی اشیاء بیچنے والوں کی من مانی شروع

January 15, 2022

پشاور(جنگ نیوز) صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقہ چوک گاڑی خانہ میں کھانے پینے کی اشیاء بیچنے والوں نے من مانی شروع کر دی جن سے کوئی پوچھنے والا نہیں ۔مقامی لوگوں کے مطابق کھانے پینے کی اشیاء بیچنے والے شہریوں کو گندے برتنوں میں کھانا کھلاتے ہیں ۔کھانا بھی حفظان صحت کے اصولوں کے برعکس ہوتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ ان پر کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ۔فاسٹ فوڈ کی دکانوں میں صفائی کا کوئی مناسب انتظام نہیں رات گئے تک دکانیں کھلی رہتی ہیں اور آخر میں برتن کسی مناسب جگہ کی بجائے سڑک پر ہی دھوئے جاتے ہیں جس نہ صرف سڑک خراب ہوتی ہے بلکہ راہگیروں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے ۔مقامی افراد نے ضلعی انتظامیہ سے بازار معائنہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہر ہفتے معائنہ کرکے کھانے پینے کی اشیاء بیچنے والوں کو صفائی کا خیال رکھنے اور حفظان صحت کے اصولوں کا پابند بنایا جائے ۔تمام دکانداروں کو سڑکوں پر برتن دھونے سے باز رکھا جائے۔