نہروں کی صفائی مہم کو ہر صورت 9 فروری تک مکمل کیا جائے،ارشدایوب

January 15, 2022

پشاور(جنگ نیوز)صوبائی وزیر آبپاشی ارشد ایوب خان کی زیرصدارت نہروں کی صفائی و مرمت مہم کے حوالے سے اجلاس۔اجلاس میں حکام نے صوبائی وزیر کو نہروں، آبپاشی سکیموں، ٹیوب ویلز اور سول چینلز کی صفائی اور مرمت کے حوالے سے تفصیلی بریفینگ دی گئی۔صوبائی وزیر آبپاشی ارشد ایوب خان نے کہا کہ نہروں، آبپاشی سکیموں وغیرہ کی صفائی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائی گی اور غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائی گی،صفائی مہم کو ہر صورت 9 فروری تک مکمل کیا جائے تاکہ کسانوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ آبپاشی کے سالانہ صفائی مہم کے حوالے منعقدہ اجلاس کے دوران کیا۔اجلاس کے دوران محکمہ آبپاشی کے حکام نے صوبائی وزیر آبپاشی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہر سال 10 جنوری سے 09 فروری تک آبپاشی کی نہروں، ٹیوب ویلوں اور سول چینلز کی صفائی کی جاتی ہے،اس عرصے کے دوران ضروری مرمت کا کام بھی کیا جاتا ہے اور نہروں، ٹیوب ویلوں وغیرہ سے پانی کی ترسیل بندرہتی ہے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ صفائی و مرمت کے حوالے سے محکمے نے اپنی تمام تیاری مکمل کرلی ہے۔