پی جی ایم آئی نے پلمونالوجی کو انہیبٹڈ سپیشلٹی کی فہرست میں شامل کر لیا

January 15, 2022

پشاور (خصوصی نامہ نگار) پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ (پی جی ایم آئی) پشاور نے پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (پی ڈی اے) کے مطالبے پر پلمونالوجی کو انہیبٹڈ سپیشلٹی کی فہرست میں شامل کرلیااب اس سپیشلٹی کی نشستیں خالی نہیں چھوڑی جائیں گی۔ اس سلسلے میں ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر پی جی ایم آئی نے اعلامیہ جاری کر دیا۔ پی ڈی اے حیات آبادمیڈیکل کمپلیکس کے صدر ڈاکٹر فضل منان نے اس حوالے سے چیف ایگزیکٹو آفیسر پی جی ایم آئی کو خط لکھتے ہوئے موقف اپنایا تھا کہ ہر ہسپتال میں پلمونالوجی کے ماہر ڈاکٹروں کی ضرورت ہے کیونکہ وہ شدید مریضوں کو انتہائی نگہداشت کا علاج فراہم کرتے ہیں کورونا کی موجودہ صورتحال میں ہر ہسپتال میں آئی سی یوز چلانے کے لئے پلمونالوجی کے ماہر ڈاکٹرز درکار ہیں سپیشلائزیشن کی ہر انڈکشن میں پلمونالوجی کی 12 نشستیں ہیں یہ کبھی پوری بھر نہیں گئیں، جنوری 2022 کی انڈکشن میں بھی 12 سے 8 نشستیں خالی رہ گئی ہیں لہٰذا پلمونالوجی کو انہیبٹڈ سپیشلٹی کی فہرست میں شامل کی جائے ۔ خط کے جواب میں پی جی ایم آئی نے مطالبہ منظور کرتے ہوئے اسے فہرست میں شامل کرلیا ۔