عابدہ پروین اور نصیبو لال کی ملاقات سے مداح متاثر

January 15, 2022

پاکستان کی دو معروف سینئر فنکاروں کی ملاقات کی ویڈیو انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہے جس سے صارفین بے حد متاثر نظر آ رہے ہیں۔

نامور پاکستانی میوزیکل شو کوک اسٹوڈیو کے 14ویں سیزن میں مداح اپنی پسندیدہ گلوکارہ عابدہ پروین اور نصیبو لال کو ایک ساتھ پرفارم کرتے ہوئے دیکھ سکیں گے۔

عابدہ پروین اور نصیبو لال کی وائرل ہوتی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ فنکارائیں ایک دوسرے سے نہایت خلوص، محبت اور انکساری کے ساتھ مل رہی ہیں۔

ایک دوسرے کو بے پناہ محبت سے ملتے اور عزت دیتے دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین، کوک اسٹوڈیو میںبننے والی اس نئی جوڑی کے اس انداز سے بے حد متاثر نظر آ رہے ہیں۔