اسد صدیقی کیساتھ زارا نور عباس کے گھر رشتہ لے کر کون گیا تھا؟

January 15, 2022

پاکستان کے معروف اداکار اسد صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف لوگ اُن کا رشتہ اہلیہ، اداکارہ زارا نور عباس کے گھر لے کر گئے تھے۔

اسد صدیقی نے حال ہی میں ایک ٹاک شو کے دوران زارا نور عباس کو شادی کی پیشکش کرنے اور اُن کے گھر رشتہ لے کر جانے کی داستان سنائی ہے۔

اسد صدیقی نے شو کی میزبان کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں بتایا کہ ’اُنہوں نے پہلے زارا نور عباس سے شادی کی بات کی تھی پھر باقاعدہ رشتہ لے کر گئے تھے، کراچی سے اُن کے ساتھ پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف فنکار، اداکارہ سجل علی، گلوکار عاصم اظہر اور یاسر حسین گئے تھے۔‘

اسد صدیقی نے بتایا کہ ’زارا نور عباس کے والد کو اندازہ نہیں تھا کہ آج ہی رشتہ آیا ہے اور آج ہی ہاں بھی ہو جائے گی، زارا نور کے والد کو امریکا سے سنیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے بھی رشتے کے لیے ہاںکہہ دینے پر راضی کیا تھا۔‘

بشریٰ انصاری نے زارا نور عباس کے والد سے کہا تھا کہ ’اسد صدیقی میرا بیٹا ہے آنکھیں بند کر کے آپ ہاں کرسکتے ہیں۔‘

اسد صدیقی نے مزید کہا کہ ’رشتہ لے کر اُن کی فیملی بھی گئی تھی مگر اُن کے ساتھ انڈسٹری کے کچھ لوگ بھی گئے تھے اور ایک ہی دن میں رشتے کے لیے ہاں بھی ہو گئی تھی۔‘