ہفتے کے آخری کاروباری دن سونے کی قیمت میں 400 روپے کا اضافہ

January 15, 2022

فوٹو: فائل

ملک میں ہفتے کے آخری کاروباری دن میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں سونے کا فی تولہ بھاؤ ایک لاکھ 25 ہزار 150 روپے ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 7 ہزار 296 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 2 ڈالر کم ہوکر 1819 ڈالر فی اونس ہے۔