بیٹیاں اپنے ساتھ خوشیاں اور برکتیں لے کر آتی ہیں، معمر رانا

January 15, 2022

پاکستان فلموں کے معروف اداکار اور سپر اسٹار معمر رانا نے بیٹیوں سے متعلق خوب صورت پیغام دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ جس گھر میں بیٹیاں پیدا ہوتی ہیں وہ اپنے ساتھ رحمت، خوشیاں اور برکتیں لے کر آتی ہیں۔

اداکار معمر رانا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے چھوٹی بیٹی کو ان کی سالگرہ کے موقع پر ایک خوبصورت تہینتی پیغام شیئر کیا ہے۔

معمر رانا نے اپنے پیغام میں کہا کہ رانیا آپ کو سالگرہ کی بہت بہت مبارک ہو، آپ ہمیشہ اچھی اور خوشیوں سے بھرپور زندگی گزاریں۔

سپر اسٹار نے مزید کہا کہ میں وہ خوش قسمت باپ ہوں جس کی آپ جیسی بیٹی ہے، زندگی میں اہم کردار ادا کرنے پر میں آپ کا بہت ہی شکر گزار ہوں۔

واضح رہے کہ معمر رانا کی بڑی بیٹی ریا رانا کی منگنی کی تقریب گزشتہ دنوں لاہور میں ہوئی تھی، جس میں فلمی دنیا کے بڑے ناموں نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگادیے تھے۔