جرمنی میں شامی خفیہ ایجنسی کے سابق اہل کار کو عمر قید کی سزا

January 16, 2022

برلن ( نیوز ڈیسک) جرمنی کی ایک عدالت نے سابق شامی خفیہ افسر کرنل انور آر کو عمر قید سنا دی ہے۔ عدالتی کارروائی میں سابق شامی فوجی اہلکار پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ اس نے جنگ کے دوران بشار الاسد کے حکم پر شہریوں کو جبر اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ 58سالہ انور پر انسانیت کے خلاف جرائم، خواتین سے زیادتی اور قتل کے الزامات ثابت ہوئے۔