روسی اپوزیشن رہنماء ناوالنی کے 2ساتھی دہشت گرد اور انتہاء پسند قرار

January 16, 2022

ماسکو(نیوز ڈیسک)روسی حکومت نے اپوزیشن رہنما الیکسی ناوالنی کے دو قریبی ساتھیوں کو دہشتگرد اور انتہاءپسند قرار دے دیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق روسی صدر کے ناقد رہنما ناوالنی کی قید کے ایک برس مکمل ہونے کے موقع پر ملکی ڈیٹا بیس میں ان کے ساتھیوں کا نام اس فہرست میں شامل کیا گیا۔ گزشتہ برس جب روسی حکومت نے ناوالنی کو گرفتار کرنے کے بعد ان کے ساتھیوں کے خلاف کریک ڈائون شروع کیا تھا تو لیونڈ ولکووف اور ایوان زہدانوف روس چھوڑ گئے تھے۔ عالمی برادری اس حکومتی کریک ڈائون کی سخت مذمت کرتی ہے۔