انڈونیشیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے،لوگ خوفزدہ

January 16, 2022

جکارتا ( نیوز ڈیسک) انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں زلزلے کے شدید جھٹکوں سے شہریوں میں خوف پھیل گیا۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.6تھی، جس سے دارالحکومت جکارتا میں بھی عمارتیں لرز اٹھیں۔ زلزلہ جاوا جزیرے کے جنوب مغرب میں 37 کلومیٹر گہرائی میں آیا۔ زلزلے کی وجہ سے سونامی کی وارننگ تو جاری نہیں کی گئی ، تاہم جکارتامیں کئی عمارتوں سے ہزاروں افراد کو باہر نکال لیا گیا۔