امریکی ایئر لائن کو 3ماہ میں 40کروڑ ڈالر کا نقصان

January 16, 2022

واشنگٹن ( نیوز ڈیسک) امریکا کی ڈیلٹا ائر لائن کو 3ماہ میں 40کروڑ ڈالر کا نقصان ہوگیا۔ کمپنی کے سربراہ ایڈ باسٹین کے مطابق ایک ماہ کے دوران ایئرلائن کے 8 ہزار ملازمین کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔24 دسمبر کے بعد ڈیلٹا ائر لائن کی 2ہزار 200 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوری یا فروری کے پہلے حصے میں صورت حال بہتر ہونے کا امکان نہیں ہے،کیوں کہ اومی کرون کے باعث سفر میں اور بھی کمی ہوگئی ہے۔ رواں ماہ امریکامیں فضائی سفر کرنے والے لوگوں کی تعداد 2019 ء کے اسی ماہ کے مقابلے میں 20فیصد کم رہی ۔ باسٹین نے کہا ہے کہ رواں سال کئی ہزار ملازموں کی بھرتی کا امکان ہے، کیونکہ ان کی کمپنی ڈیلٹا وبائی مرض کے خراب حالات سے نکل رہی ہو گی۔ کمپنی نے موجودہ ملازمین کیلئے خصوصی بونس کا بھی فیصلہ کیا ہے۔