میانمار میں سوچی کے خلاف بدعنوانی کے مزید 5 مقدمات

January 16, 2022

نیپیداؤ ( نیوز ڈیسک) میانمار کی فوجی عدالت آنگ سان سوچی کے خلاف بدعنوانی کے مزید 5 مقدمات کی سماعت کرے گی۔ سوچی پر ایک درجن سے زائد مقدمات زیر سماعت ہیں ، جن میں مجموعی طور پر 100 سال سے زیادہ قید کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔ ایک مقدمے میں انہیں اب تک مجموعی طور پر 6 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے تاہم وہ اپنے لگنے والے تمام الزامات سے انکار کرتی آئی ہیں۔ سوچی پر عوام کو مشتعل کرنے کا الزام ہے۔ ان کی پارٹی نے فروری میں بین الاقوامی اداروں کو ایک مراسلہ ارسال کیا تھا ۔